Saturday, 14 November 2026, 05:27:42 am
 
صدر زرداری کا نواب شاہ میں بالو جا قبا کا دورہ اور اپنے والدین کے مقبرے پر فاتحہ خوانی
November 13, 2026

صدر آصف علی زرداری نے آج نواب شاہ میں  بالو جا قبا کا دورہ کیا اور اپنے والدین کے مقبرے پر فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے اپنے والدین کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار اور ورکس اینڈ سروسز کے صوبائی وزیر حاجی علی حسن زرداری بھی موجود تھے۔