سندھ حکومت نے صوبے میں معدنیات کی تلاش، ان کی پراسیسنگ اور برآمدات پر مبنی صنعتوں کے فروغ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ آج کراچی میں سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبے کے وسیع معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔