Thursday, 24 September 2026, 04:47:16 am
 
پاکستان دہشت گردی کے ناسور کا سامنا کر رہا ہے، ایاز صادق
September 23, 2026

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے ناسور کا سامنا کر رہا ہے کیونکہ ہمسایہ ملک افغانستان خطے میں دہشت گردی کا گڑھ بن چکا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں یورپی پارلیمنٹ کی رکن میری خان کی قیادت میں یورپی پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ افغانستان میں نیٹو فورسز کی جانب سے چھوڑا گیا جدید اسلحہ بے گناہ پاکستانی شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

یورپی پارلیمانی وفد کے ارکان نے پاکستانی قوم کو ثابت قدم اور امن پسند قرار دیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔