وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف صحت اور تعلیم کے شعبوں پر توجہ دے رہے ہیں۔ وہ خیبرپختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بات پشاور میں صوبائی اسمبلی کے رکن جلال خان کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دانش سکول بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔