مانیٹرنگ سیکشن وزارتِ مذہبی امور کے نوٹس لینے کے بعد پرائیویٹ حج بکنگ میں تیزی آئی ہے۔
یہ بات وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ترجمان محمد عمر بٹ نے آج ایک بیان میں کہی۔
اُنہوں نے کہا کہ پاک حج ایپ کے ذریعے موصول درخواستوں کی تعداد 21 ہزار 547 ہو گئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پرائیویٹ حج سکیم میں 50 ہزار نشستیں تاحال باقی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ پرائیویٹ عازمینِ حج واجبات کی ادائیگی پاک حج ایپ کے ذریعے مکمل کریں۔
اُنہوں نے کہا کہ کسی فرد یا کمپنی کو براہ راست ادائیگی کی ممانعت ہے۔
محمد عمر بٹ نے کہا کہ حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج سکیم میں داخلے کی آخری تاریخ 20 نومبر مقرر ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ حج پورٹل پر 25 مجاز کمپنیوں کے 2 ہزار سے زائد حج پیکیجز دستیاب ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پرائیویٹ عازمینِ حج کسی شکایت کی صورت میں حج پورٹل کی انکوائری آپشن کے ذریعے رپورٹ کریں۔