Thursday, 24 September 2026, 04:47:38 am
 
بلال اظہر کیانی کا جہلم میں فیول ریلیف سکیم پر عمل درآمد کا جائزہ
September 23, 2026

امور خزانہ اور ریلوے کے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے وزیراعظم کی فیول ریلیف سکیم پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے جہلم میں مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا۔

انہوں نے پٹرول پمپس پر قائم رجسٹریشن کیمپوں کا معائنہ کیا اور شہریوں کو 9771 پر ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ریلیف ٹوکن حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

بلال اظہر کیانی نے رجسٹریشن کے عمل میں شہریوں کی ذاتی طور پر معاونت بھی کی اور ٹوکن جاری ہونے کے بعد اہل مستحقین کی موٹر سائیکلز میں پٹرول ڈالا۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور سرکاری کالجوں کے باہر اضافی رجسٹریشن کیمپ قائم کیے جائیں۔