Thursday, 24 September 2026, 04:48:04 am
 
سندھ حکومت، ایشیائی ترقیاتی بینک کا تعاون بڑھانے پر اتفاق
September 23, 2026

سندھ حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ اور ڈیجیٹل نظم و نسق کے منصوبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین کے درمیان کراچی میں ملاقات کے دوران ہوا۔

وزیراعلیٰ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ ترقیاتی شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔