Wednesday, 23 September 2026, 02:33:26 pm
 
وزیراعظم کی نیویارک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں
September 23, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیاسی ویں اجلاس کی افتتاحی نشست کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم نے آسٹریا کے وفاقی چانسلر کرسٹیان اسٹوکر اور صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

خوشگوار ماحول میں ہونیوالی ان ملاقاتوں میں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔