Wednesday, 23 September 2026, 03:41:44 am
 
وزیراعظم ، کویت کے ولی عہد کا علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال
September 22, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ریاستِ کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے گرمجوشی سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کویت کے ساتھ تعلقات کو پاکستان کی جانب سے دی جانے والی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی گنجائش پر روشنی ڈالی۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔