Wednesday, 23 September 2026, 02:34:10 pm
 
امریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا
September 23, 2026

پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پاکـامریکہ تعلقات کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ دنیا اور دہشت گردی کے درمیان پاکستان مضبوط دیوار ہے۔

نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔

ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کے امور اور پاکستان کی جانب سے امن کی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے باہمی رابطے مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔