Thursday, 10 September 2026, 03:40:53 pm
 
جھارا پہلوان کی پینتیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے
September 10, 2026

محمد زبیر جھارا المعروف جھارا پہلوان کی پینتیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

انہوں نے انیس سو اناسی میں جاپانی پہلوان انوکی کو شکست دینے پر بہت شہرت حاصل کی۔

جھارا کا شمار پاکستان کے نامور پہلوانوں میں ہوتا ہے۔ وہ ساٹھ سے زائد ملکی و بین الاقوامی مقابلوں میں ناقابل شکست رہے۔

انہیں فخرِ پاکستان اور رستمِ پاکستان کے اعزازات سے نوازا گیا۔

جھارا پہلوان انیس سو اکیانوے میں اکتیس سال کی عمر میں آج کے روز لاہور میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے۔