Friday, 09 May 2025, 08:25:57 am
 
لبنان: اسرائیل کے فضائی حملوں میں ایک کم سن سمیت سات افراد جاں بحق، چالیس زخمی
March 23, 2025

لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں ایک کم سن سمیت سات افراد جاں بحق اور چالیس زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی حملوں نے لبنان میں جنگ بندی کے اس معاہدے کو خطرے سے دوچار کردیا ہے جس کے تحت اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ایک سال سے زائد عرصے سے جاری لڑائی ختم کی گئی تھی۔

ادھر غزہ اور رفاہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں سات فلسطینی شہیداور متعدد زخمی ہوگئے ۔

اکتوبر2023ء سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک انچاس ہزار سات سو سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔