Friday, 09 May 2025, 08:19:17 am
 
یوکرین میں عارضی جنگ بندی کیلئے مذاکرات کل سعودی عرب میں شروع ہونگے
March 23, 2025

یوکرین میں عارضی جنگ بندی کیلئے مذاکرات کل سعودی عرب میں شروع ہونگے۔

یوکرینی اور روسی حکام کے مطابق یہ بات چیت پہلے یوکرین اور امریکی نمائندوں کے درمیان ہوگی جس کے بعد روس اور امریکہ کے وفود کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔

مذاکرات میں جنگ بندی سمیت بحیرہ اسود میں بحری جہازوں کے تحفظ کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔