Thursday, 22 October 2026, 07:56:36 pm
 
سندھ حکومت ، اقوام متحدہ کے صنعتی ترقی کے ادارے کا ترقیاتی منصوبوں کے لیے 4 کروڑ ڈالر متحرک کرنے پر اتفاق
October 22, 2026

سندھ حکومت اور اقوام متحدہ کے صنعتی ترقی کے ادارے نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے چار کروڑ ڈالر متحرک کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق آج کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور اقوام متحدہ کے صنعتی ترقی کے ادارے کے ایک وفد کے درمیان ملاقات میں ہوا۔

وفد کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل فاتو حیدرا کر رہی تھیں۔

ملاقات میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنیادی ڈھانچے، دیہی ترقی، جامع اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے دو ہزار بائیس کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ دیہی آبادیوں کی بحالی میں اقوام متحدہ کے صنعتی ترقی کے ادارے کے کردار کو سراہا۔