Friday, 09 October 2026, 04:47:04 am
 
سندھ حکومت اور ترکیہ کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
October 08, 2026

 

سندھ حکومت اور ترکیہ نے تعلیم، صحت، ثقافت، آفات سے نمٹنے اور دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے آج کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ترکیہ کے تعاون اور رابطے کے ادارے کے اعلیٰ سطح کے وفد کے درمیان ملاقات میں ہوا۔

ملاقات میں سندھ میں ترکیہ کے تعاون اور رابطے کے ادارے کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں میں ترکیہ کے تعاون کو بہت اہمیت دیتی ہے۔