Monday, 21 September 2026, 04:17:06 am
 
وزیراعلیٰ سندھ کی نئے اور بحال شدہ سکولوں میں داخلہ مہم شروع کرنے کی ہدایت
September 20, 2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے متعلقہ حکام کو صوبے میں نئے تعمیر شدہ، بحال اور اپ گریڈ کیے گئے سکولوں میں داخلہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے آج کراچی میں تعلیمی انتظامی اداروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مہم میں بلدیاتی نمائندوں، مقامی رہنماؤں اور والدین کو شامل کیا جائے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آٹھ سو اڑتیس سکولوں کی تعمیر، اپ گریڈیشن اور بحالی کا کام تکمیل کے قریب ہے۔