سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ایک وفد نے کراچی میں ایک اجلاس میں سندھ کے ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے، مسافروں کی سہولیات، پروازوں کی سکیورٹی اور تعلیمی شعبے میں بہتری پر تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں سکھر، کراچی اور حیدرآباد ایئرپورٹس کے منصوبوں کے ساتھ ایوی ایشن یونیورسٹی کے قیام کا بھی جائزہ لیا گیا۔
سندھ کے وزیراعلیٰ نے اس سلسلے میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو اپنی حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے متعلقہ محکموں کو اراضی کی فراہمی، سڑکوں کے رابطے اور ترقیاتی امور میں سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ مجوزہ نیا سکھر ایئرپورٹ بالائی سندھ اور گردونواح کے علاقوں کے لیے علاقائی گیٹ وے کے طور پر کام کرے گا۔