آج چین کے شہر شنگھائی میں سندھ حکومت کے زیر اہتمام سرمایہ کاری کانفرنس میں کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے چونتیس مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
سندھ کے اطلاعات و ٹرانسپورٹ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ توانائی، کوئلے، اعلیٰ تعلیم اور دیگر اہم شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیئے گئے ہیں ان میں حکومتوں کے درمیان دس اور کاروباری اداروں کے درمیان چوبیس معاہدے شامل ہیں۔