پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں گریٹر کراچی سیوریج پلان کے تحت پانی کو قابل استعمال بنانے کے ملک کے پہلے نوتعمیر شدہ پلانٹ کا افتتاح کیا۔
پلانٹ کے ذریعے شہر کے گندے پانی کو صاف کرکے دوبارہ قابل استعمال بنایا جائے گا تاکہ کراچی کی پانی کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کو پانی کی فراہمی اور شہر کے بنیادی مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں یومیہ ساڑھے تین کروڑ گیلن پانی صاف کرنے کی صلاحیت کا حامل پلانٹ قائم کیا جا رہا ہے جس سے سائٹ کے صنعتی علاقے کی پانی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔