پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی پاک رئیل اسٹیٹ ایکسپو کے انعقاد سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی۔
وہ آج گورنر ہاؤس لاہور میں سعودی پاک بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد السعود کی قیادت میں سعودی سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری، باہمی تعاون اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ پنجاب حکومت سعودی سرمایہ کاری کو سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور تعاون کرے گی۔