Thursday, 22 October 2026, 04:57:27 am
 
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بھی نئے صوبوں کی حمایت کردی
October 21, 2026

بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کی ہے۔

وہ اسلام آباد میں پاکستان کی انتظامی تنظیمِ نو کے موضوع پر قومی مباحثے سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسیع علاقے کا مؤثر انتظام صرف کوئٹہ سے نہیں چلایا جا سکتا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے ڈویژن کی سطح پر انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کی۔

سابق وزیرِ خزانہ اسد عمر نے کہا کہ بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے بااختیار بلدیاتی نظام ناگزیر ہے۔