Thursday, 22 October 2026, 03:51:39 am
 
وزیراعظم کی لوکا نکولیسکو کو رومانیہ کا وزیراعظم بننے پر مبارک باد
October 21, 2026

وزیرِاعظم شہباز شریف نے لوکا نکولیسکو کو رومانیہ کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارک باد دی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں لوکا نکولیسکو کی نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنی دیرینہ دوستی کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اور رومانیہ کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔