پاکستان کے دوسرے وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین کی باسٹھویں برسی آج منائی گئی۔
ڈھاکہ کے ایک نواب خاندان میں پیدا ہونیوالے خواجہ ناظم الدین نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور کیمبرج یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔
خواجہ ناظم الدین تحریک آزادی کے ایک ممتاز رہنما اور قائداعظم محمد علی جناح کے قابل اعتماد دست راست تھے۔
انہوں نے 1948 سے 1951 تک پاکستان کے دوسرے گورنر جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں اور بعد میں 1951 سے 1953 تک پاکستان کے دوسرے وزیر اعظم رہے۔
خواجہ ناظم الدین 1964 میں آج کے روز سترسال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔