Thursday, 24 September 2026, 06:04:04 am
 
وزیراعظم کا امیر جماعت اسلامی سے ٹیلی فونک رابطہ، مجوزہ دھرنا ملتوی کرنے پر زور
September 22, 2026

فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اسلام آباد میں پارٹی کا مجوزہ دھرنا ملتوی کرنے پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم نے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت ان مشکل حالات میں معاشرے کے مالی طور پر کمزور اور متوسط طبقات کو پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم کے دورے سے واپسی کے بعد ملاقات کرنے اور اس معاملے پر مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔