ستمبر 1965 کی جنگ کا بائیسواں روز اور معرکہ ڈوگرائی پاکستان کی عسکری تاریخ میں خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔
22 ستمبر 1965 کا دن بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی بہادری اور عزم کی ایک نمایاں مثال بن کر تاریخ میں درج ہے۔
پاکستان اور لاہور کے دفاع کے لیے لڑی جانے والی اس جنگ میں معرکہ ڈوگرائی کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ پاک فوج کی پنجاب رجمنٹ سے تعلق رکھنے والی ایک مایہ ناز یونٹ نے 106 شہدا کی قربانیوں کے ذریعے دشمن کے لاہور پر قبضے کے خواب کو ناکام بنایا۔
اس رجمنٹ نے دشمن کے 18 حملوں کو صرف دو کمپنیوں کی مدد سے پسپا کیا۔ 106 شہدا کی قربانی پاکستان کے عزم، حوصلے اور دفاع وطن کے جذبے کی عظیم مثال ہے۔
لاہور چھا ئونی میں ان شہدا کی یادگار "گنج شہیداں" کے نام سے موجود ہے، جہاں ہر سال 22 ستمبر کو وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے ان بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔