سرمایہ کاری بورڈ کے وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔وہ اسلام آباد میں سعودی انویسٹمنٹ فورم کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی سرمایہ کاروں اور کاروباری گروپوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور وفد کو یقین دلایا کہ سرمایہ کاری بورڈ ملک میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو مکمل سہولت فراہم کرے گا۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے، کاروباری اداروں کے درمیان روابط کے فروغ اور پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے سہولت فراہم کرنے کے امور پر توجہ مرکوزکی گئی۔