Saturday, 22 August 2026, 10:56:33 am
 
حکومت ریلوے نظام کو جدید بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے،محمد حنیف عباسی
August 22, 2026

ریلوے کے وزیر محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ریلوے کے نظام کو بہتر اور جدید بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

وہ جھنگ میں ساندل بار ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بہتر اور جدید سفری سہولیات فراہم کرنے پر بھی توجہ مرکوزکر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی اعلان کیا کہ چین سے درآمد کی گئی ایک ٹرین جلد شورکوٹ، جھنگ اور سرگودھا کے روٹ پر چلائی جائے گی۔