حکومت نے آج سے آئندہ تین روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیاہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے انسٹھ پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت تین سو اڑسٹھ روپے انتیس پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پٹرول کی قیمت میں بھی تین روپے اکیاسی پیسے فی لٹر اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت تین سو اکتالیس روپے انسٹھ پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔