Saturday, 20 April 2024, 05:39:52 pm
بلوچستان کی ترقی وخوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
May 22, 2023

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے آج(پیر) کوئٹہ میں مسلم لیگ ن بلوچستان کی قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کو روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع کی فراہمی تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ بلوچستان کے عوام کی محرومیاںکم کرنے کیلئے انتھک محنت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ موسم گرما کے دوران تباہ کن سیلاب کے موقع پر وفاقی حکومت نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی ترجیحی بنیادوں پر بحالی یقینی بنائی۔شہبازشریف نے کہا کہ گزشتہ سال کے سیلاب کے دوران مسلم لیگ ن بلوچستان کے ارکان نے امدادی کارروائیوں میں بھرپور انداز میں حصہ لیا۔انہوں نے صوبائی قیادت کو پارٹی قائد محمد نواز شریف اور پارٹی کی اعلی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔