File Photo
غزہ پر اسرائیل کی جانب سے اس ہفتے پھرشروع کئے گئے وحشیانہ حملوں میں اب تک پانچ سو نوے فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید ہونے والوں میں دوسو سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔ادھر اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ یہودی بستیوں کی مسلسل آبادکاری کے ذریعے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جارہا ہے۔فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے بھی غزہ پر اسرائیل کے نئے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی حملوں اور توپ خانے کی گولہ باری سے گھروں اور سکولوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جہاں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔