Thursday, 21 November 2024, 12:35:32 pm
 
سالک حسین کاجاپانی کمپنیوں اورپاکستانی ورکرزکے درمیان روابط کے قیام پرزور
November 21, 2024

سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر چو دھری سالک حسین نے اسلام آباد میں جاپان پاکستان انوویشن انسٹی ٹیوٹ کے وفد سے ملاقات کی۔

انہوں نے پاکستان میں رجسٹرڈ جاپانی اداروںسے کہا کہ وہ جاپانی کمپنیوں اور پاکستانی کارکنوں کے درمیان براہ راست روابط قائم کرنے میں سہولت فراہم کریں۔

ملاقات کے دوران انہوں نے زوردیا کہ جاپان میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانی کارکنوں کی تکنیکی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے خصوصی کورسز شروع کئے جائیں۔