فائل فوٹو
امریکہ نے دہشت گرد گروپوں کی جانب سے لاحق خطرات کا پتہ لگانے اور ان سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی استعدادکار میں اضافے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔
واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنے کہاکہ پاکستان کے عوام نے دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کے ہاتھوں بھاری نقصان اٹھایا ہے ۔
انہوں نے پاکستان میں دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت بھی کی ۔