نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں خصوصی ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے سٹیئرنگ کمیٹی کے 44ویں اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے اقدامات اور حکومتی پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں بنیادی انفراسٹرکچر اور پسماندہ کمیونٹیز کی ضروریات پر خصوصی توجہ دی گئی۔