Thursday, 21 November 2024, 11:26:09 am
 
وزیراعظم کا سینیٹ پر قومی یکجہتی کیلئے کردار ادا کرنے پر زور
November 20, 2024

وزیر اعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا پر زور دیا ہے کہ وہ قومی یکجہتی اور صوبائی ہم آہنگی کے لیے متحرک کردار ادا کرے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا پر زور دیا ہے کہ وہ قومی یکجہتی اور صوبائی ہم آہنگی کے لیے متحرک کردار ادا کرے۔

وہ آج(بدھ کو) اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ نونکی پارلیمانی پارٹی کے رہنما اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے گفتگو کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے پارلیمانی گروپ کو اس مقصد کے لیے ایوان میں موجود دیگر تمام جماعتوں کے ساتھ مضبوط تعلقات برقرار رکھنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں مضبوط خارجہ پالیسی کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور تھنک ٹینک کا کردار ادا کرتے ہوئے حکومت کی رہنمائی کرے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیٹرز قابل تعریف کردار ادا کر رہے ہیں۔

اپنی جانب سے سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیراعظم کو پارلیمانی پارٹی سینیٹ اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔