Thursday, 21 November 2024, 11:26:09 am
 
متعلقہ حکام ماڈل خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کیلئے مقامات کی نشاندہی کریں، احسن
November 20, 2024

منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر احسن اقبال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماڈل خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کیلئے موزوں مقامات کی نشاندہی کریں اور اس مقصد کیلئے ایک جامع مسودہ تیار کریں۔

انہوں نے آج (بدھ کو)ماڈل خصوصی اقتصادی زونز اور چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے پالیسی لائحہ عمل سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چین کے ساتھ حکومتی سطح پر تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان چینی صنعتوں کو اراضی فراہم کرے گا جبکہ وہ بنیادی ڈھانچے کا انتظام اوران زونز کی مارکیٹنگ بھی خود کریںگی۔