صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے حملے میں بارہ سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے الگ الگ بیانات میں، انہوں نے دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے ملک کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم کے بیٹوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے فتنہ الخوارج کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔