چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ تمام اقتصادی اشاریے مثبت ہیں اور اگلے سال ان میں مزید بہتری آئے گی۔
کراچی میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل پر اپنے غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا۔
پاکستانی تارکین وطن کو اپنی سرمایہ کاری وطن واپس لانے کی ترغیب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے لوگ خوشحال ہوں گے اور ملک ترقی کرے گا۔
دہشت گردی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کی پشت پناہی وہ لوگ کرتے ہیں جو غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں۔
آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ہمیشہ ذاتی مفادات پر ملک کو ترجیح دینی چاہیے کیونکہ سیاست سمیت کوئی بھی چیز پاکستان سے بالاتر نہیں ہے۔
انہوں نے ریاست کو ماں جیسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیبیا، عراق اور فلسطین کے لوگوں کو دیکھ کر ریاست کی قدر کو سمجھنا چاہیے۔