پاکستان اور قازقستان نے تعاون کے نئے شعبے تلاش کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تذویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے قازقستان کے نائب وزیر خارجہ علی بیک بکائیف اور وفاقی سیکرٹری برائے اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری مزیدبڑھانے پربھی زور دیا گیا۔
دونوں فریقین نے ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبے کو ترجیح دینے پر بھی اتفاق کیا۔
علی بیک بکائیف نے کہا کہ قازقستان پاکستان کے وسیع انفراسٹرکچر نیٹ ورک بشمول بندرگاہوں اورسڑکوں سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے ۔