وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ایک جامع پالیسی کے تحت پاکستان 2030ء تک تیس فیصد گاڑیوں کو بجلی پرمنتقل کردے گا ۔
باکو میں COP29 کے دوران "ٹرانسپورٹ اور ڈیجیٹل مڈل کوریڈورکے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کوعام کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات جاری ہیں۔
وزیرمواصلات نے کہا کہ حکومت چارجنگ اسٹیشنوں کی تنصیب سمیت ای وی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے سرگرم ہے۔