وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کو جلد پولیو فری ملک بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وہ پولیو اوور سائیٹ بورڈ کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے آج(بدھ کو) اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کرنے اور پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت کی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے انسداد پولیو مہم میں حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر کنگ سلمان فاؤنڈیشن، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن، روٹری فاؤنڈیشن، یونیسیف اور سی ڈی سی کا بھی شکریہ ادا کیا۔