وزارت مذہبی امور نے بعض نجی حج کمپنیوں کی جانب سے بکنگ سے انکار کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔
اس بات کا اظہار وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ترجمان محمد عمر بٹ نے آج ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزارت کو حج پورٹل پر نشستیں دستیاب ہونے کے باوجود ٹور آپریٹرز کی جانب سے کوٹہ مکمل ہونے کا دعویٰ کیے جانے کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ حج پورٹل پر کوٹہ دستیاب ہونے کے باوجود بکنگ سے انکار کی صورت میں عازمین حج، پاک حج ایپ کے انکوائری آپشن کے ذریعے شکایت درج کرا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ عازمین سیکشن آفیسر مانیٹرنگ کو براہ راست [email protected] پر بھی شکایت بھیج سکتے ہیں۔