Tuesday, 22 September 2026, 03:49:34 am
 
ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کا فائنل کل بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا
September 21, 2026

ایشیائی کھیلوں میں خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کل بھارت اور سری لنکا کے درمیان جاپان کے شہر نشن میں کھیلا جائے گا۔

میچ دن دس بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کل اسی مقام پر تیسری پوزیشن کے پلے آف میچ میں بنگلہ دیش کے مدمقابل ہوگا۔

یہ میچ صبح پانچ بجے شروع ہوگا۔