پاکستان ایشین گیمز میں خواتین کے کرکٹ مقابلے کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
پاکستان کی خواتین ٹیم نے جاپان کے شہر نشین میں کھیلے گئے دوسرے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو تین وکٹوں سے ہرا دیا۔
تھائی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ گیارہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر اکانوے رنز بنائے۔
پاکستان نے مطلوبہ ہدف دس اعشاریہ چار اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا