Sunday, 20 September 2026, 03:05:04 pm
 
ایشین گیمز خواتین کرکٹ، سری لنکا نے سیمی فائنل میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
September 20, 2026

ایشین گیمز خواتین کرکٹ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

جاپان میں جاری ایشین گیمز خواتین کرکٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔

سری لنکا نے 178 رنز کا ہدف 17.5 اوورز میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔