Thursday, 17 September 2026, 02:24:01 pm
 
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو 200 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز 3-1 سے جیت لی
September 17, 2026

رات ورمزلی انگلینڈ میں کھیلے گئے انیس سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی ون ڈے سیریز کے چوتھے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو دو سو رنز سے شکست دے کر سیریز تین ۔ایک سے جیت لی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر تین سو پچاس رنز بنائے۔

تین سو اکیاون رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم بیس اعشاریہ چار اوورز میں ایک سو پچاس رنز پر آؤٹ ہوگئی۔