Saturday, 19 September 2026, 02:53:38 pm
 
ایشیئن گیمز: پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نےسیمی فائنل میں جگہ بنالی
September 18, 2026

جاپان میں جاری ایشین گیمز میں خواتین کے کرکٹ مقابلے کے سیمی فائنلز اتوار کو کھیلے جائیں گے۔

پہلا سیمی فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاپان کے شہر نشین میں پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح پانچ بجے کھیلا جائے گا۔

اسی مقام پر دوسرا سیمی فائنل بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح دس بجے کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کا فائنل رواں ماہ کی بائیس تاریخ کو کھیلا جائے گا۔