Sunday, 22 September 2024, 12:36:10 am
 
پاکستان اور چین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق
September 21, 2024

پاکستان اور چین نے انسداد دہشت گردی سرحدی تعاون اور سمگلنگ کی روک تھام سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے ۔

یہ اتفاق رائے آج(ہفتہ کو) اسلام آباد میں وزیرداخلہ محسن نقوی اور سیاسی اورقانونی امور کے وزیر CHEN MENGGUO کی قیادت میں چین کے ایک اعلی سطح کے وفد کے درمیان ملاقات میں ہوا ۔

ملاقات کے دوران گلگت بلتستان یاسنکیانگ میں پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کی مشترکہ مشقوں اور گلگت بلتستان کے پولیس افسران کی سنکیانگ پولیس اکیڈمی میں تربیت پر بھی اتفاق کیاگیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان منشیات، اسلحے اور دیگر تمام اشیاء کی اسمگلنگ کو مکمل طورپر ختم کرناچاہتا ہے۔

اس موقع پر چین کے وزیر CHEN MENGGUO نے تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کااظہارکیا ۔