Sunday, 22 September 2024, 01:15:11 am
 
چینی کمپنیوں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے، مصدق
September 21, 2024

پیٹرولیم کے وزیر مصدق ملک نے تیل اور گیس کی تلاش، کارخانوں کوبہتر بنانے، کوئلے کو گیس میں تبدیل کرنے کے شعبوں میں پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کرنے والی چینی کمپنیوں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے ۔

انہوں نے یہ یقین دہانی چینی کے شہر XIAN میں آ ٹھویں سلک روٹ ایکسپو میں قائم پاکستانی پویلین میں چینی کمپنیوں کے ساتھ گول میز اجلاسوں کے دوران کروائی ۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان میں کوئلے کے سب سے بڑے ذخائر موجود ہیں اور ہم ماحول کا تحفظ کرتے ہوئے انہیں بروئے کار لانے کیلئے پرعزم ہیں۔

ایکسپو میں پاکستان کے پیٹرولیم کے شعبے کی بہترین کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔