Sunday, 22 September 2024, 12:47:25 am
 
نائب وزیراعظم کا بجلی کی ترسیلی کمپنیوں میں انتظامی مسائل کے حل کا عزم
September 21, 2024

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحق ڈار نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں نظم ونسق کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کا عزم ظاہرکیا ہے ۔

وہ آج(ہفتہ کو) اسلام آباد میں بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرپرسنزکے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

اجلاس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے درکار ضروری انسانی وسائل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرتوانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔