Sunday, 22 September 2024, 12:42:18 am
 
چیئرمین سینیٹ کا بین المسالک مذاکرات کو فروغ دینے کی کوششوں پرزور
September 21, 2024

سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے امن کے مقصد کے حصول کیلئے بین المذاہب اور بین المسالک مذاکرات کو فروغ دینے کی اجتماعی کوششوں پرزوردیا ہے۔

انہوں نے آج(ہفتہ کو) اسلام آباد میں بین الاقوامی سیرت النبیۖکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انصاف، رحمدلی اوربین المذاہب ہم آہنگی کے بارے میں خاتم النبین حضرت محمدۖ کی تعلیمات پوری دنیا کیلئے عظیم مثال ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خاتم النبین حضرت محمد ۖکی تعلیمات پرعمل کرکے ہم دنیا کو امن، ہم آ ہنگی اور محبت کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔